لاہور میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس کی نفری ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاہنہ پہنچی تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس سے ملزمان کے پہلے سے گرفتار 2 ساتھی مارے گئے۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اشفاق اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ملزمان نے پولیس کانسٹیبل ساجد کو رائے ونڈ ناکے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

News Code 1899855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =