بھارت میں نقل مکانی کرنے والے ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا

پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت منتقل ہونے والے ہندوخاندان کورونا وائرس اورلاک ڈاون کے دوران بھارتی دارلحکومت دہلی میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت منتقل ہونے والے ہندوخاندان کورونا وائرس اورلاک ڈاون کے دوران بھارتی دارلحکومت دہلی میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ مجنوں کا ٹیلہ کیمپ میں ایک ہزارپاکستانی ہندو انتہائی مشکل حالات سے دوچارہیں اوراب کورونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے ان کی مشکلات مزیدبڑھ گئی ہیں بھارتی حکومت ان پاکستانی ہندوؤں کوکوئی سہولت دینے کوتیارنہیں ہے تاہم سکھوں کی ایک تنظیم سری گرو سنگھ سبھا پہاڑی والا کی طرف سے ان پاکستانی ہندوخاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی ہے۔

News Code 1899854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =