شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اُون تین ہفتہ بعد منظر عام پر واپس

شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اُون نے تین ہفتہ کے بعد منظر عام پر واپس آگئے ہیں جس کے بعد ان کی موت کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اُون نے تین ہفتہ  کے بعد منظر عام پر واپس آگئے ہیں جس کے بعد ان کی موت کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  گزشتہ روز پیانگ یانگ کے شمالی علاقے میں میں کھاد بنانے والی ایک فیکٹری کا افتتاح کرتے ہوئے اپنی 20 دن کی روپوشی ختم کردی اور اسی کے ساتھ ان کی موت کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کیم جونگ اُون کی تصاویر اور خبر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تقریب کے شرکاء نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔ خبروں کے مطابق، شمالی کوریائی سربراہ کے دل کی شریانوں میں خون کی روانی متاثر تھی جس کےلیے انہوں نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل میں آپریشن کروایا تھا جس کے بعد وہ مکمل آرام کی غرض سے منظر عام سے غائب  ہوگئے تھے۔

News Code 1899853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =