مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی نے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کے خلاف جرمنی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کا یہ اقدام اسرائیل کی آشکارا حمایت کا مظہر ہے۔
حماس کے ترجمان نے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے جرمن حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کا یہ اقدام غاصب صہیونی حکومت کی حمایت اور طرفداری کا مظہر ہے۔
ادھر فلسطینی تنظیم جہادی اسلامی نے بھی ایک بیان میں جرمنی حکومت کے اقدام کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ جہادی اسلامی کا کہنا ہے کہ جرمنی نے امریکہ اور اسرائيل کے دباؤ میں یہ اقدام اٹھایا ہے۔
آپ کا تبصرہ