اللہ تعالی، صبر ، حلم ،بردباری اور استقامت رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں صبر کرنے والوں سے اللہ تعالی کی محبت اور دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی، صبر و حلم و بردباری اور استقامت رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں صبر کرنے والوں سے اللہ تعالی کی محبت اور دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی، صبر و حلم و بردباری اور استقامت رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

سید حسن نصر الل نے کہا کہ اللہ تعالی مؤمنوں میں صبر اور حلم کی خصلتوں کو دوست رکھتا ہے مشکلات میں صبر کا دامن تھامنے سے اللہ تعالی راضی ہوتا ہے اور پھر وہی مشکلات کو دور کرتا ہے اور انسان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے علم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی اس کے ساتھ ہے اور وہ اپنے بندے سے راضی ہے۔ اگر ہم نے مشکلات میں صبر کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرلی تو ہم کامیاب ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ سیاسی مسائل کے بارے میں پیر کے دن عوام سے خطاب کریں گے۔

News Code 1899849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =