بھارت میں لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع

بھارت میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کے ساتھ بعض اضلاع میں نرمی کا بھی اعلان کیا۔  واضح رہے کہ متعلقہ وزارت کی جانب سے لاک ڈان میں نرمی گرین زون میں کی گئی ہے جبکہ اورنج اور ریڈ زون میں تمام پابندیاں بدستور قائم ہیں۔  اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں فضائی سفر، ریل، میٹرو، بین الصوبائی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اسکول، کالجز، ہوٹلز، مالز، عبادت گاہیں اور دیگر ادارے بھی بدستور بند رہیں گے۔  وزارت داخلہ کے مطابق بھارت کے گرین زون میں بسیں چل سکتی ہیں لیکن ان میں مسافروں کی تعداد سیٹوں کے حساب سے نصف ہوگی۔ قوم سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کہ اس کی چین کو توڑا جائے، کچھ لوگوں میں سماجی فاصلے سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے، یہ مجھ سمیت ہر کسی کے لیے ہے جبکہ چند لوگوں کی غیر ذمہ داری کا خمیازہ ان کے اہلخانہ اور پوری قوم کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مجموعی طور پر 35 ہزار 635 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق عالمی سطح پر اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں وائرس سے ایک ہزار 152 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1899848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =