پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 794 کیسز سامنے آئےجبکہ اس دوران 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عداد و شمار کے مطابق مہلک وائرس کے شکار افراد کی تعداد 17ہزار 699 تک پہنچ چکی اور مرنے والوں کی تعداد 408 ہے جبکہ 4 ہزار351 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 971 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں کئے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 131 تک پہنچ چکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 6675، پنجاب 6 ہزار 340، سرحد 2 ہزار 799، بلوچستان 1049، اسلام آباد 343، گلگت بلتستان 339 اور آزاد کشمیر میں 66 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

News Code 1899847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =