ملائیشیا کا ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان

ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 4 مئی سے ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 4 مئی سے ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ کوالالمپور سے جاری اپنے ایک بیان میں ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ ہم محتاط طریقے سے معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے سبب بند کیے گئے کاروبار کھولے جارہے ہیں تاہم کسی قسم کی عبادت اور ایسے کاروبار پر پابندی برقرار رہے گی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے کا اندیشہ ہوگا۔وزیراعظم محی الدین یاسین نے بتایا کہ ملک میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال بحال نہیں کی جائیں گی ۔

News Code 1899844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =