امریکی صدر ٹرمپ کی اپنے غلام محمد بن سلمان کو بڑی دھمکی

سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار اور قیمتوں کےحوالے سے اختلافات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے غلام و نوکر اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو معاملات بہتر نہ بنانے پر سب سے بڑی دھمکی دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار اور قیمتوں کےحوالے سے اختلافات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے غلام و نوکر اور سعودی عرب کے  ولیعہد محمد بن سلمان کو معاملات بہتر نہ بنانے پر سب سے بڑی دھمکی دی تھی۔ رائٹرز نے دو اپریل کو امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نےکہا کہ اگر تیل کی پیداوار اور قیمتیں کم نہ کی گئیں تو وہ سعودی عرب سے اپنی فوج واپس بلالیں گے۔

رائٹرز کے ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے محمد بن سلمان سے کہا کہ اگر اوپیک ممالک تیل کی پیداوار میں کمی میں نہیں لاتے وہ قانون دانوں کو سعودی مملکت سے امریکی افواج کی واپسی سے روکنے کیلئےقانون منظور کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔  امریکہ کی جانب سے75سال سے جاری اس سٹریٹجک معاہدے کے خاتمے کی بات اس سے قبل کبھی بھی نہیں کی گئی۔رائٹرزکے مطابق یہ دباو تیل کے تاریخی معاہدے پر اثرانداز ہونے کیلیے ڈالا گیااور اب اس دھمکی کو وائٹ ہاوس کی کامیابی قراردیاجارہاہے۔ رائٹرز کے مطابق اس حوالے سے بریفنگ میں شریک امریکی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو یہ پیغام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان سے 10 دن قبل دیا تھا اور اس دھمکی کا محمد بن سلمان پر اس حد تک اثر ہوا تھا کہ انہوں نے کمرے میں موجود تمام افراد کو باہر نکلنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ رازداری کے ساتھ گفتگو کو جاری رکھ سکیں۔  ٹرمپ کی ان کوششوں کا مقصد تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بحران کے دوران امریکی تیل کی صنعت کو تباہی سے بچانا تھا ،جہاں کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے سعودی عرب کو بتا دیا ہے کہ اگر انہوں نے تیل کی پیداوار کم نہ کی تو وہ امریکی کانگریس کو ان پر پابندیاں عائد کرنے سے نہیں روک سکیں گے اور اس کے نتیجے میں امریکی افواج کا سعودی عرب سے انخلا یقینی ہے۔ انہوں نے سعودی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو واضح طور پر پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہم اپنی صنعت کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ آپ اسے تباہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر اس سے قبل بھی سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کو متعدد بار ذلیل کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے ایک بار سعودی عرب کے بادشاہ کو کہا تھا کہ اگر امریکہ کی حمایت تمہیں حاصل نہ ہو تو تم 6 دن بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے ہو لہذآ سعودی عرب کو اپنی حفاظۃ کا ٹیکس امریکہ کو ادا کرنا پڑےگا۔

News Code 1899843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =