نیو یارک میں ایک مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے درجنوں لاشیں برآمد

امریکی ریاست نیو یارک میں ایک مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے بی سی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیو یارک میں ایک مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  امریکی ذرائع کے مطابق بروکلین میں ایک راہ گیر نے بدبو آنے پر نائن ون ون پر کال کرکے اطلاع دی۔ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ لاشیں کب سے ٹرکوں میں پڑی تھیں اور یہ کورونا وائرس کے مریضوں کی لاشیں ہیں یا نہیں۔ اے بی سی نیوز کے مطابق یو ہال ٹرکوں میں تقریباً سو لاشیں پائی گئی ہیں۔

News Code 1899840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =