امریکہ صدر کا چین پر صدارتی الیکشن میں ہروانے کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ہروانے کے لیے کورونا وائرس کو امریکہ میں پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ہروانے کے لیے کورونا وائرس کو امریکہ میں پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین پر سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور چین نہیں چاہتا کہ میں اس بار بھی کامیاب ہوجاؤں اس لیے چین نے کورونا وائرس کو بے قابو ہونے دیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین انہیں الیکشن ہروانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کو بے قابو ہونے دینا، درست معلومات نہ دینا اور حقائق چھپانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے تاکہ امریکی عوام متنفر ہو جائے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکی الیکشن میں مداخلت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور نہ ہی یہ ہمارا استحقاق ہے۔ امریکہ  میں کورونا وائرس وبا کی تباہی بدانتظامی کی وجہ سے ہے، امریکی صدر کو اس پر توجہ دینا چاہیے۔

News Code 1899838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =