پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرکورونا وائرس کا شکار

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے ۔

اطلاعات  کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طبیعت کی ناسازی پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکلا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اس وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔

News Code 1899835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =