اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 967 ہو چکی ہے، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 5 ہزار 463 رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد  27 ہزار 967 ہو چکی ہے، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 5 ہزار 463 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 639 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 24 ہزار 543 ہو چکی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 771 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 253 ہو گئی۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 376 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 178 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 9 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے  ہلاک  ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 174 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 20 ہزار 204 ہو گئے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 498 ہو چکی ہے۔

News Code 1899833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =