پاکستان میں  کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 385 ہوگئی

پاکستان میں کورونا کے مزید 990 کیس سامنے آگئے ہیں جس کے نتیجے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی اور 385 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں کورونا کے مزید 990 کیس سامنے آگئے ہیں جس کے نتیجے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی اور 385 افراد ہلاک  ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 990 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 6340، سندھ میں 6053، خیبر پختونخوا میں 2627، گلگت بلتستان میں 339، بلوچستان میں 1049، اسلام آباد میں 343 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے 4105 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 385 ہوگئی۔

News Code 1899832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =