امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 63 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 63 ہزار 861 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 210 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 63 ہزار 861 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 210 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 75 ہزار 612 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 226 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 737 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کےمریضوں اور کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت  سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1899828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =