شہید مطہری  اسلامی اقدار کی حفاظت کے پاسدار اور محافظ

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج شہید مرتضی مطہری کی شہادت کی سالگرہ اور یوم معلم کی مناسبت سے شہید مطہری کی اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج شہید مرتضی مطہری کی  شہادت کی سالگرہ  اور یوم معلم کی مناسبت سے شہید مطہری کی اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ شہید مطہری نے اپنے قلم اور زبان کے ذریعہ  اسلام کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ شہید مطہری نے نوجوانوں کو فکری اور عقیدتی لحاظ سے ہر قسم کے انحراف سے بچانے کی کوشش کی ۔ شہید مطہری نے اسلام کے  فروغ کے سلسلے میں اس وقت یونیورسٹی کا رخ کیا جب وہاں جانا مشکل تھا۔ شہید مطہری علوم آل محمد(ص) کے زیور سے آراستہ تھے اور علوم آل محمد(ص) کو فروغ دینے کے لئے انھوں نے اپنی ذمہ داری کو شاندار طریقہ سے انجام دیا۔ شہید مطہری ایک ایسے ممتاز عالم دین تھے جو بہت سی روایات و احادیث کے مصداق تھے  ان کے آثار آج بھی اللہ تعالی کی شناخت اور پہچان کے سلسلے میں ممتاز اور نمایاں ہیں ، انھوں نے نام و نمود کے لئے کام نہیں کیا بلکہ اللہ تعالی کے لئے کام کیا اسی وجہ سے ان کا نام آج بھی زندہ ہے۔ ایران میں شہید مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم سے موسوم کیا گيا ہے کیونکہ شہید مطہری خود ایک بہترین معلم تھے۔

News Code 1899827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =