روسی وزیراعظم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

روسی وزیراعظم میخائل میشوستن نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیراعظم میخائل میشوستن نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوستن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق روسی وزیراعظم نے صدر ولادیمیر پوتین کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا مثبت آنے سے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر عوام کو بھی آگاہ کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے وزیراعظم میخائل میشوستن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

News Code 1899826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =