مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے حزب اللہ لبنان کے خۂاف جرمن حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانیو زارت خارجہ نے جرمنی کے اقدام کی امریکہ اور اسرائیل کی واضح حمایت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان ایک رسمی اور سیاسی پارٹی ہے ۔ حزب اللہ کا لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ میں قانونی نمائندگی اور حضور موجود ہے ۔ حزب اللہ نے داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کلیدی اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمن حکومت نے حزب اللہ لبنان کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔ جرمنی کے اس اقدام کو صہیونیوں کی آشکارا حمایت قراردیا جارہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حزب اللہ لبنان کے خۂاف جرمن حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News Code 1899824
آپ کا تبصرہ