بیلجیئم میں کورونا وائرس سے7500 سے زائد افراد ہلاک

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ساڑھے سات ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ساڑھے سات ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔  گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک کورونا وائرس مزید 111 افراد کی جان لے گیا۔

بیلجیئم کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز 660 نئے کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 48519 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق بیلجیئم میں کورونا کے اثرات اور پھیلاؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

News Code 1899814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha