مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ  سےحملہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج میں افراتفری پھیل گئی اور اہلکاروں نے گاڑیوں کے نیچے لیٹ کر جانیں بچائیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

News Code 1899810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =