سعودیہ اورامارات  کی پروازوں کے درجنوں مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے درجنوں مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے درجنوں مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 کورونا وائرس کے کیسز نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ 19 خواتین اور بچوں کو میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے کیسز مثبت نکلے۔ کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے پر مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔

News Code 1899809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =