مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے جنگی جرائم جاری

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نا صرف کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے بلکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بھی تبدیل کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، وہاں نسل کشی، ڈیوپوگرافی تبدیلی کی کوشش جینیوا کنونشن کے خلاف ہے۔

News Code 1899801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =