برطانیہ میں دو پاکستانی نژاد بھائی کورونا وائرس سے ہلاک

برطانیہ میں دو پاکستانی نژاد بھائی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے بعد چند ہی گھنٹوں کے اندر انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں دو پاکستانی نژاد بھائی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے بعد چند ہی گھنٹوں کے اندر انتقال کرگئے۔ غلام عباس اور رضا غلام رائل گوانٹ اسپتال نیو پورٹ کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے، تین ہفتے پہلے ان کے والد بھی کسی دوسرے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے تھے۔دونوں بھائیوں کو ان کے والد کی قبر کے قریب ہی ایک دوسرے کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

News Code 1899800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =