برطانیہ میں کورونا وائرس سے پاکستانی ڈاکٹر ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا ہو کر ایک اور پاکستانی ڈاکٹر ہلاک ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا ہو کر ایک اور پاکستانی ڈاکٹر ہلاک ہو گیا ہے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی پاکستانی ڈاکٹر ناصر خان بولٹن اسپتال میں گزشتہ 2 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ 5 برس کے ڈاکٹر ناصر خان برطانیہ میں کنسلٹنگ میڈیسن تھے۔ برطانیہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

کورونا وائرس سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 21 ہزار 678 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 145 ہو گئی۔

برطانیہ بھر میں 1 لاکھ 39 ہزار 123 مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

News Code 1899780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =