چین کے خلاف امریکی  پروپیگنڈہ غلط اور غیر منصفانہ

مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس چین کے حق میں سامنے آگئے اور بیجنگ کے خلاف وائرس پھیلانے کے امریکی حکام کے پروپگینڈے کو غلط اور غیر منصفانہ قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس چین کے حق میں سامنے آگئے اور بیجنگ کے خلاف وائرس پھیلانے کے امریکی حکام کے پروپگینڈے کو غلط اور غیر منصفانہ قرار دے دیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق  بل گیٹس کا کہنا ہے کہ چین پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام عائد کرنا قبل از وقت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ غیر منصفانہ بھی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے چین کی کورونا وائرس کے خلاف کوششوں میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ بل گیٹس نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ چین نے ابتدا سے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درست اقدامات کیے ہیں۔ بل گیٹس نے امریکی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا کووڈ 19 جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے رد عمل بہتر نہیں تھا۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ ممالک نے کورونا وائرس پر بہت تیز رد عمل دیا، اور ٹیسٹنگ کے عمل کو موثر بنایا اور معیشت پر پڑنے والے برے اثر کو برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ امریکہ، جسے ہم سمجھ رہے تھے کہ وہ اس وبا کے خلاف فوری رد عمل دے گا، لیکن اس نے بہت برے انداز میں اس کو لیا، تاہم اب یہ وقت ایسے باتیں کرنے کا نہیں ہے۔ بل گیٹس نے کہا کہ بہت سی چیزیں غلط ہوگئی ہیں جن پر ابھی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

News Code 1899770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha