محمد بن سلمان کا امریکی نظریہ کو سعودی عوام پر مسلط کرنے کا عزم

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان منہ زور حاکم ہیں جو اپنے عوام پر امریکی نظریات کو مسلط کررہے ہیں اور سعودی عرب میں مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان منہ زور حاکم ہیں جو اپنے عوام پر امریکی نظریات کو مسلط  کررہے ہیں  اور سعودی عرب میں مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ القدس العربی کے مطابق عبدالرحیم الحویطی کے قتل کے بعد سعودی عرب نے اس کو مطلوب فرد قراردیا۔ محمد بن سلمان سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اسے دہشت گرد قراردیا۔ اس سے قبل الحویطی نے ایک ویڈيو میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ سے وابستہ سعودی حکام الحویطات قبیلہ کو نیزہ اور طاقت کے زور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں امریکی اور مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے الحویطات قبیلہ کے 20 ہزار افراد کو ان کی اراضی سے محروم کرنے اور ان کی سرزمین پر نیوم شہر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہ، لیکن علاقہ کے باشندوں کی مزاحمت کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد کا یہ منصوبہ مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے  تاہم ولیعہد  محمد بن سلمان کے استبداد کا سلسلہ جاری ہے۔

القدس العربی کے مطابق سعودی عرب کے شریر اور مستبد ولیعہد محمد بن سلمان ملک میں امریکی نظریات کو نافذ کررہے ہیں اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ اس کی بد رفتاری اور بد سلوکی کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1899768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =