مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کے نئے منصوبے کو مردود قراردیدیا ہے۔ ایران اور روس کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں افغانستان میں قیام امن اور اس کے سیاسی حل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ جواد ظریف اور لاورف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کے نئے منصوبہ کو مردود قراردیدیا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں عمان، ترکی کے وزراء خارجہ اور افغان وزارت خارجہ کے سرپرست نیز افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر میں امن معاہدہ ہونے کے باوجود افغانستان میں کشیدگی اور بحران جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کے نئے منصوبے کو مردود قراردیدیا ہے۔
News Code 1899767
آپ کا تبصرہ