ترک صدر کا ملک میں لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ترک صدر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کورونا متاثرین اور اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی کی سیاحتی صنعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہےجبکہ ہلاکتوں کا سلسلہ 3 ہزار افراد تک پہنچ گیا ہے۔

News Code 1899766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =