مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان جاں بحق اور 4 بچوں سمیت 6 کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی  فائرنگ سے 3 نوجوان  جاں بحق اور 4 بچوں سمیت 6 کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم میں 2 کشمیری نوجوان جاں بحق  ہو گئے۔ کلگام میں بھارتی فوج نے بی ٹیک کے ایک طالب علم کو بھی جاں بحق کر دیا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے لوئر مونڈا میں بھارتی فوج نے 4 بچوں سمیت 6 کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔

News Code 1899755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha