اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک  26 ہزار 977  افراد ہلاک

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 26 ہزار 977 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 414 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 26 ہزار 977  افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد  1 لاکھ 99 ہزار 414 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 422 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 521 ہو چکی ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 842 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 126 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 758 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 92 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 149 ہو گئی۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 900 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 12 ہزار 261 ہو گئے۔

News Code 1899754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =