پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سابق چیف رپورٹر کورونا وائرس کے باعث ہلاک

پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے سابق چیف رپورٹر اور اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق صدر ظفر رشید بھٹی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے وہ تبلیغی جماعت کا حصہ تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے سابق چیف رپورٹر اور اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق صدر ظفر رشید بھٹی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔  اطلاعات کے مطابق ظفر رشید بھٹی گزشتہ کئی سالوں سے تبلیغی جماعت کے متحرک رکن تھے اور تبلیغی جماعت کے ساتھ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ان میں ایک ماہ قبل کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں راولپنڈی کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ ظفر رشید بھٹی 1984 میں اے پی پی کا حصہ بنے اور 2010 تک نیوز ایجنسی میں خدمات انجام دیں۔

اس سے قبل وہ نوائے وقت اور پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) سمیت کئی نیوز تنظیموں اور اداروں سے وابستہ رہے۔

ظفر رشید بھٹی کو کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے بیٹے اور بھائی کی موجودگی میں راولپنڈی میں دفن کیا گیا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت نے پاکستان میں بڑے بڑے اجتماعات کرکے کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کی۔  تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں بیرونی ممالک کے بھی سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔

News Code 1899745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =