مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آگیا۔ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تصدیق بھی کردی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان جمال صدیقی نے بتایا کہ گورنر سندھ نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو گورنر ہاؤس میں ہی سیف آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کل ہی خود کو قرنطینہ کر لینا چاہیے تھا، تاہم اب صبح قرنطینہ کر لیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جن لوگوں سے ملا قاتیں رہیں ان کو بتادیا ہے، اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کروارہا ہوں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنرعمران اسمٰعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آگیا۔
News Code 1899744
آپ کا تبصرہ