مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں بیروزگاری سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں بیروزگاری سے تنگ آ کر نذیر نامی شخص نے خودکشی کرلی ہے۔ نذیر کی بیوہ کے مطابق نذیر نجی لیب میں کام کرتا تھا، لاک ڈاؤن کے باعث لیب بند ہوگئی تھی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوہر ایک ماہ سے بے روزگار تھا۔ نذیر کی بیوہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بچیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر نذیر کل رات زہریلی گولیاں کھا کر سو گیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق ورثا خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں بیروزگاری سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔
News Code 1899739
آپ کا تبصرہ