ایرانی صدر کی انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو/ باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انڈونیشیا کو طبی وسائل فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انڈونیشیا کو طبی وسائل فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کورونا وائرس کی تشخيص کے کٹس، وینٹی لیٹر ، سی ٹی اسکن مشین اور این 95 ماسک انڈونیشیا کو فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران اپنے تجربات کو بھی منتقل کرنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں ممالک کے صدور نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عالمی سطح پر تعاون کو لازمی قراردیا۔  ایرانی صدر اور انڈونیشیا کے صدر نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قراردیتے ہوئے انھیں مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی۔

صدر روحانی نے امریکہ کی ایران اور بعض دیگر ممالک کے خلاف  ظالمانہ پابندیوں کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب امریکی حکام کے دستورات پر عمل نہیں کرنا چاہیے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا موجودہ شرائط میں تمام ممالک خاص طور پر اسلامی ممالک کو باہمی تعاون پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News Code 1899732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =