اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک  23 ہزار سے زائد افراد ہلاک

اسپین میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 26 ہزار 629 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 190 ہو چکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 26 ہزار 629 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 190 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 26 ہزار 644 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 97 ہزار 675 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 22 ہزار 856 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 62ہزار 100 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 976 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 770 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 732 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 840 ہو گئی۔

News Code 1899727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =