مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر صحت یاکوف لیٹزمن نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزير صحت نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر صحت خود بھی کورونا وائرس میںم بتلا ہوگئے تھے۔ اسرائیل میں کورونا وائرس سے اب تک 201 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اب تک 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وآئرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر صحت نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔
News Code 1899725
آپ کا تبصرہ