برطانوی وزیراعظم کل اپنے دفتر حاضر ہوں گے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد کل پیر کے روز سے اپنے دفتر حاضر ہوں گے اور دوبارہ حکومتی امور کی زمام سنبھال لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد کل پیر کے روز سے اپنے دفتر حاضر ہوں گے اور دوبارہ حکومتی امور کی زمام سنبھال لیں گے۔ اطلاعات  کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کل بروز پیر سے کارہائے مملکت سنبھال لیں گے۔ وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

News Code 1899718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =