بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ بند کردیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کوکورونا مریض کے ساتھ ایمبولینس میں بند کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کوکورونا مریض کے ساتھ ایمبولینس میں بند کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دیتی نظر آرہی ہیں لیکن پاکستان اور بھارت میں لوگوں نے حکومتی ہدایت کو ہوا میں اڑادیا ہے اور لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورونا کے باعث ہونے والی چھٹیوں کو انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

پولیس بھی لوگوں کو سمجھا سمجھا کر تھک گئی ہے لہذا بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہرترو پور میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سمجھانے کا نہایت انوکھا طریقہ اپنایا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے چند منچلے نوجوانوں کو  پکڑ کر کورونا وائرس میں مبتلا مریض کے ساتھ ایمبولینس میں بند کردیا۔

News Code 1899692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =