ڈاکٹروں نے امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز کو مہلک اور خطرناک قراردیدیا

امریکی ڈاکٹروں اور وبائی امراض کے ماہرین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کی تجویز کو انتہائی مہلک اور خطرناک قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں اور وبائی امراض کے ماہرین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدرٹرمپ  کی تجویز کو انتہائی مہلک اور خطرناک قرار دے دیا ہے۔  امریکی صدر نے کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے دھوپ اور جراثیم کش انجکشن کے استعمال سمیت کئی تجاویز دی تھیں۔  اطلاعات کے مطابق مختلف ریاستوں سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کی حمایت کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جراثیم کش انجکشن سے کورونا وائرس سے نجات میں مدد ملے گی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر یوجین گو نے ٹوئٹ میں کہا کہ " ٹرمپ بالکل غلط اور غیر ذمہ دار ہیں"۔  واضح رہے کہ ڈاکٹر یوجین گو کی لیبارٹری میں بھی وائرس کے تدارک کے لیے مختلف ٹیسٹنگ جاری ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یقیناً کلوروکس، ٹائڈ پوڈس اور لیسول کورونا وائرس کو مار ڈالیں گے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

ڈاکٹر یوجین گو نے مزید کہا کہ لیکن اگر آپ وائرس کے متاثرہ شخص ہیں تو وائرس آپ کے خلیوں کے اندر ہے، اگر آپ نے ان میں سے کسی جراثیم کش کو اپنے خلیوں میں موجود کورونا وائرس کو مارنے کے لیے استعمال کیا تو آپ کورونا وائرس کے ساتھ ہی مرجائیں گے۔

لیسول اور ڈیٹول بنانے والی کمپنی ریکٹ بینکیسر (آر بی ایل) نے لوگوں کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے جراثیم کش استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی صورت میں ہمارے جراثیم کُش ادویات کو انسانی جسم میں داخل نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے بار بار ہائیڈرو آکسیروکلورین کے بارے میں بات کرنے کے بعد ایریزونا میں ایک شخص کلوروکین فاسفیٹ (مچھلی کے ٹینکوں کو صاف کرنے کےلیے استعمال ہونے والا مادہ) لینے کے بعد مارچ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد ماہرین نے بھرپور مذمت کی اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

News Code 1899686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =