مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کی خطے میں امریکہ کی سرگرمیوں پر قریبی نظر ہے ۔ ایران کسی لڑائی میں پہل نہیں کرے گا۔
صدر روحانی نے رمضان المبارک کی آمد پر قطر کے بادشاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ ایران خطے میں امیرکہ کی سرگرمیوں پر کڑی اور قریبی نظر رکھے ہوئے ہے لیکن ایران کسی مرحلے میں پہل نہیں کرے گا۔ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم نے بھی صدر حسن روحانی کو رمضان المبارک کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی غیر علاقائی طاقتوں کی کوششوں کو روکا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ