سعودی عرب کی جیل میں سیاسی و سماجی کارکن ہلاک

سعودی عرب کی جیل میں ہلاک ہونے والے سماجی کارکن کے ساتھ پابند سلاسل ساتھی نے سعودی حکام پر الزام لگایا کہ عبداللہ الحامد گزشتہ 2 ہفتوں سے بیمار تھے جنہیں سعودی حکام نے مناسب طبی سہولت فراہم نہیں کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی جیل میں ہلاک ہونے والے سماجی کارکن کے ساتھ پابند سلاسل ساتھی نے سعودی حکام پر الزام لگایا کہ عبداللہ الحامد گزشتہ 2 ہفتوں سے بیمار تھے جنہیں سعودی حکام نے مناسب طبی سہولت فراہم نہیں کی ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس ایسوسی ایشن کے بانی عبداللہ الحامد دل کے دورے کے بعد کومہ میں تھے۔انسانی حقوق کے گروپس طویل عرصے سے ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ 69  سالہ عبداللہ الحامد اور سماجی کارکن محمد القحطانی کو ایک ساتھ بالترتیب 10 اور 11 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

News Code 1899680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha