امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے کے 18 فوجیوں  میں کورونا وائرس کی تصدیق

امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تازہ واقعہ میں امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات 18 سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تازہ واقعہ میں امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات 18 سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ روزانہ ہزاروں اموات اور نئے کورونا کیسز کا رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔

تازہ واقعہ میں امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات 18 سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکہ بھر میں کورونا وائرس سے اب تک52 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

News Code 1899677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =