ایرانی صدر کا "  نور سیٹلائٹ "  خلاء میں  بھیجنے پر سپاہ کے سائنسدانوں کا شکریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں نور سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے پر سپاہ کے اہلکاروں اور سائنسدانوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں نور سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے پر سپاہ کے اہلکاروں اور سائنسدانوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر روحانی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے سپاہ اور رضاکار فورس کے جوانوں اور دیگر اداروں کی کارکردگی اور خدمات کو گرانقدر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے کورونا وائر کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بہترین اتحاد ، یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کیا ، ایرانی قوم اور تمام اداروں نے ملکر کورونا وائرس کا بھر پور مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر حسن روحانی نے خلیج فارس میں بعض غیر علاقائی طاقتوں کے اشتعال انگیز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔

News Code 1899670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =