ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں/ مغربی ممالک کو ہمیں نصیحت کرنے کا کوئی حق نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی عدم موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو ہمیں نصیحت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹربیان میں  ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی عدم موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو ہمیں نصیحت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کو سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی غلط تفسیر کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ۔ امریکہ خود سن 2017 سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی سطح پر منہ زوری دکھا رہا ہے۔ ظریف نے کہا کہ یورپی ممالک نے بھی قرارداد 2231 پر عمل کرنے کے بجائے امریکہ کی پیروی کررہے ہیں ۔ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود نہیں ہیں ۔ دنیا جانتی ہے کہ وحشتناک ہتھیار کس کے پاس ہیں؟ واضح رہے کہ بعض مغربی ممالک نے ایران کے نور سیٹلائٹ کے تجربے کو قرارداد 2231 کے خلاف قراردیا ہے۔ جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ نور سیٹلائٹ 2231 قرارداد کے عین مطابق ہے۔

News Code 1899666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =