سعودی عرب میں پھنسے ہزاروں پاکستانی فاقہ کشی کے شکار

سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد  کے متن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔  سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی محنت کش پھنس کر رہ گئے ہیں، حکومت نے سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔  قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی محنت کش سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

News Code 1899636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =