پاکستانی وزير اعظم کی امریکی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خيال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خيال کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی امور، دوطرفہ تعاون، کووڈ19 وبائی امراض سے وابستہ مسائل اور عالمی معیشت پراثرات کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جب کہ امریکی صدر نے وبا کا مقابلہ کرنے کیلیے امداد کایقین دلایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں کورونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیاجبکہ پاکستان میں پھیلاؤپر قابو پانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری اورکمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے، متاثرین اور کاروباری اداروں کے لیے8  ارب ڈالر کا پیکیج دیا۔ آئی ایم ایف اور دیگر حلقوں میں حمایت پرامریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مالی امداد سے بیماری کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے افغان امن عمل کی سہولت کاری کیلیے عزم کا اعادہ کیا۔

News Code 1899622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =