امریکہ کا شمالی کوریا کے سربراہ کے خلاف پروپیگنڈہ جاری

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 36 سالہ سربراہ کیم جونگ اون شدید علیل ہونے کے باعث کئی دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 36 سالہ سربراہ کیم جونگ اون شدید علیل ہونے کے باعث کئی دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور فوکس نیوز پر شمالی کوریا کے سربراہ کے شدید علیل ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، 36 سالہ کیم جونگ اُون کئی دنوں سے منظر عام سے بھی غائب ہیں تاہم شمالی کوریا کی جانب سے امریکی میڈیا میں علالت کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ادھر رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے امریکی نشریاتی اداروں کو انٹیلی جنس حکام سے ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن میں شمالی کوریا کے سربراہ کے دو ہفتوں سے خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا ہوکر دماغی طور پر مفلوج ہو جانے کے شواہد دیئے گئے ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کی علالت کے حوالے سے خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب کم جونگ اُن 15 اپریل کو اپنے والد سابق صدر شمالی کوریا کی برسی کی مناسبت سے 15 اپریل کو رکھی گئی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے اور زیادہ تر معاملات میں انہوں نے پہلے ہی اپنی بہن کے حوالے کردیئے تھے۔

News Code 1899615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =