مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں طبی عملے کے 30 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق 14 ڈاکٹروں، 5 پیرا میڈیکس اور 11 دیگر اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں مجموعی تعداد کا 70 فیصد مقامی طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 80 فیصد کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں طبی عملے کے 30 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
News Code 1899613
آپ کا تبصرہ