ایران کا دنیا کے لئے غیر متوقع  پیغام / مغربی انٹیلیجنس ادارے بے خـبر

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے پہلا فوجی " نور سیٹلائٹ " خلاء میں بھیج کر خلاء میں اپنے قدم جما لئے ہیں ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اس عظیم کامیابی کو ایران کی خلائی شعبہ میں بہت بڑی اور نئی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے پہلا فوجی " نور سیٹلائٹ "  خلاء میں بھیج کر خلاء میں اپنے قدم جما لئے ہیں ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اس کامیابی کو ایران کی  خلائی  شعبہ میں بہت بڑی اور نئی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ ایرانی سپاہ نے صحرائی علاقے سے قاصد لانچرز کے ذریعے سطح زمین کے قریب مدار میں پہلا ملٹری سٹیلائٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ نور سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ مغربی انٹیلیجنس ادارے ایران کے اس غیر متوقع اقدام کے بارے میں بالکل بے خبر تھے۔ ایران نے نور سیٹلائٹ خلاء میں بھیج کر مغربی ممالک پر شاک وارد کیا ہے۔ مغربی ممالک کو اس کا وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ ایران موجودہ شرائط میں ایسا کام کرسکتا ہے۔ ایران کی اس عظيم کامیابی پر بعض مغربی اور عربی ممالک پر خاموشی طاری ہوگئی ہے ۔ ادھر امریکہ نے ایران کی اس حیرت انگیز پیشرفت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے نور سیٹلائٹ  کو خلاء میں کامیابی کے ساتھ بھیج کر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایران کی علمی اور سائنسی ترقی کو نہیں روک  سکتا۔ واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج صبح نور نامی پہلا فوجی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ نے " نور سیٹلائٹ " کو ایران کے مرکزی صحرائی علاقہ سے قاصد راکٹ کے ذریعہ  425 کلو میٹر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ بھیج دیا ہے۔

News Code 1899610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =