کورونا وائرس کی  وجہ سے  50 کروڑ سے زائد افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں

آکسفیم امدادی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آکسفیم امدادی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ  سے دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آکسفیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے منفی اثرات غریب ملکوں پر زیادہ محسوس ہوں گے۔ آکسفیم کی اس تحقیق میں عالمی بینک کی جانب سے 1 اعشاریہ 90 ڈالر، 3 اعشاریہ 20 ڈالر اور 5 اعشاریہ 50 ڈالر یومیہ کمانے والوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1990ء کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ان تینوں درجات میں غربت کی شرح بڑھے گی اور آمدنی میں 20 فیصد کمی واقع ہو گی۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے بھی خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بھوک میں دگنا اضافے کا خدشہ ہے، کورونا وائرس سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث بھوک بڑھ سکتی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ 57 ہزار 181 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار 641 ہو گئی ہیں۔

News Code 1899609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =